ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہتھیاروں کے تشدد کی روک تھام کے لیے اسلحہ انڈسڑی کو  ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہتھیاروں کے تشدد کی روک تھام کے لیے اسلحہ انڈسڑی کو  ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے، "ہم اس  صنعت کو شکست دیں گے۔”

بائیڈن نے کنیکٹی کٹ میں ہارٹ فورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ’ زیادہ محفوظ معاشرہ’  قومی سمٹ  سے خطاب کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے پہلی بار اسلحے کی اسمگلنگ کو وفاقی جرم قرار دیا ہے ، بائیڈن نے اسلحہ  لابیوں پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔

بائیڈن نے اس طرف اشارہ کیا  کہ  ویپن انڈسڑی کا مقصد صرف اور صرف نفع کمانا ہےلہذا انہیں ان واقعات کا ذمہ دار ٹہرانا چاہیے،”ہم ہتھیاروں کی صنعت کو شکست دیں گے۔”

دریں اثنا بائیڈن نے اپنی تقریر  کے اختتام پر کہا کہ”خدا ملکہ کو اپنی پناہ میں رکھے میرے دوست”۔

گاہے بگاہے  زبان لڑکھڑانے، ہوا میں مصافحہ کرنے اور گرنے کے واقعات  کا سامنا کرنے والے 80 سالہ جو بائیڈن  کے غلطی کرنے یا پھر مذاقیہ طور پر یہ الفاظ صرف کرنے کا تعین نہیں ہو سکا۔

وائٹ ہاوس نے اس حوالے سے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں