ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوگنڈا، اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک

یوگنڈا کی مغربی سرحد پر واقع اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈیلی مانیٹر کی خبر کے مطابق، ڈیموکریٹک الائنس فورسز نامی باغی گروپ کے حملے میں ڈیموکریٹک ریپبلک کونگو کی سرحد پر واقع مپونڈوے علاقے میں ایک اسکول پر حملے میں ایک ہاسٹل اور خوراک کے گودام میں آگ سے وسیع پیمانے کا نقصان پہنچا ہے۔

آگ لگنے کے بعد پولیس نے کم از کم 25 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں  جبکہ 8 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر طلباء تھے۔

یوگنڈا کی فوج سرحدوں  پر حملہ آوروں کا تعاقب  کر رہی ہے تو ، اخبار نے بتایا کہ حملہ آوروں نے کئی لوگوں کو اغوا بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں