ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الخدمت کمپلیکس لاہورمیں رضاکاروں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور: الخدمت فاونڈیشن رضاکار پروگرام کے تحت رضاکاروں کے لیے الخدمت کمپلیکس لاہور میں 3 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ کا مقصد الخدمت کے رضاکاروں کو دکھی انسانیت کی داد رسی اورریلیف فراہم کرنے کے جدید طریقہ کار اور دیگر امور سے ہم آہنگ کرانا اور نئے اہداف سونپنا تھا۔

سہ روزہ تربیتی ورکشاپ میں ا لخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ریجنل ذمہ داران سمیت الخدمت والنٹیٔر پروگرام کے رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جس میں رضاکاروں کو نئے اہداف سونپے گئے اور والینٹیٔرازم کا دائرہ کار 10 لاکھ تک بڑھانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ورکشاپ کے اختتام پر تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار 60 ہزار سے زائد والنٹیٔرزالخدمت کے شانہ بشانہ دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں جبکہ ان کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان میں آنے والے کسی بھی ناگہانی آفت اور حادثے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے ہر اول دستہ موجود ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ا س ورکشاپ کا مقصدخدمت خلق کے جذبہ سے سرشار نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اوریہ بتانا تھا کہ وہ اپنے اپنے شعبہ میں رہتے ہوئے کیسے دکھی اور مجبور انسانیت کی خدمت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا والنٹیٔر ازم کی طرف بڑھتا ہوا رجحان خوش آئند ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں