ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میئر الیکشن: مینڈیٹ پر مارا گیا ڈاکہ پیپلز پارٹی کو ہضم نہیں کرنے دیں گے، سراج الحق

اسلام آباد:جماعت اسلامی پاکستان نے کراچی میئر کے انتخاب کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسراج الحق نے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوا، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، لوگوں نے سیاست سے بالاتر ہوکر ترازو پر ٹھپہ لگایا، کراچی کے عوام نے شہر کے حقوق کی خاطر ہم پر اعتماد کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پھر الیکشن کے نام پر سلیکشن دیکھی گئی، 15جون کو 30ممبران غائب کیے گئے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، یہ الیکشن پیپلز پارٹی نے نہیں جیتا، یہ اغوا برائے تاوان کی طرح کارروائی کی گئی ہے، جمہوریت کو کراچی کی گلیوں میں دفنانے کی کوشش کی گئی۔

سراج الحق نے کہا پاکستان فساد اور افراتفری کا شکار ملک ہے، ان پارٹیوں کی وجہ سے آئینی، معاشی اور سیاسی بحران ہے، آپ یہ مینڈیٹ ہضم نہیں کر سکیں گے، ہم عدالتوں اور گلیوں، چوراہوں میں آپ کا پیچھا کریں گے، ہم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر صورت میں چوری کرنے والوں سے چوری کا مال لے کر عوام کو واپس کریں گے.

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کی درخواست پر ریسپانس نہیں دے سکا، اس الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کردیا، 23 جون کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے عوامی احتجاج ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں