ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خوفناک حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے، انتونیو گوٹریس

Berlin, Germany – November 04: Antonio Guterres, High Commissioner for Refugees of UNHCR, attends a press conference in german foreign office on November 04, 2015 in Berlin, Germany. (Photo by Michael Gottschalk/Photothek via Getty Images)

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے مغربی یوگنڈا کے سیکنڈری اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوٹریس کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ انتونیو گوٹریس نے مغربی یوگنڈا میں سکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں اور حکومت اور یوگنڈا کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اغوا کیے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ گوٹریس نے جمہوری جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا کے درمیان سرحد پار عدم تحفظ سے نمٹنے اور علاقے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے، بہتر علاقائی شراکت داری سمیت اجتماعی کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس خوفناک حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں