ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور، کباڑ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ،کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

پشاور:پشاور میں رنگ روڈ مویشی منڈی کے قریب کباڑ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ،کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔

آگ پر چھ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ریسکیو1122 پشاور کے مطابق فائربریگیڈ کی گیارہ گاڑیاں اور اکتالیس فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

 پلاسٹک، کپڑا، کاٹن سمیت کروڑوں روپے کا مال جل کرخاکستر ہوگیا۔

 رات گئے لگنے والی آگ نے کنٹینرز کو بھی اپنی زد میں لے لیا تھا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

 آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں