ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم کا اتحاد ختم ہو چکا، اعلان کرنا باقی ہے، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

اسلام آباد: تحریک انصاف کے شریک چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد بکھر رہا ہے، کل سے اس کی شروعات ہو چکی ہے، عملی طور پر یہ اتحاد ختم ہو چکا ہے، اب اعلان کرنا باقی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں آج عدالت میں پیش ہوا، میرے وکیل علی بخاری تیار تھے، انویسٹی گیشن آفیسر تھوڑے سے کنفیوژ تھے، جو کشتی کا واقعہ ہوا اس میں 300 سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے، وزیراعظم نے سوگ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پانگ ٹرم ہے؟ 300 گھرانوں کے حالات کو دیکھیں، گھر میں صف ماتم ہے اور یہ معلوم ہی نا ہو کہ آپ کا پیارا زندہ بھی ہے کہ نہیں، میں نے دفترخارجہ میں ایک سیکشن بنایا تھا جس کا کام 24/7 حالات سے باخبر رہنا تھا، آج 3 دن ہوگئے دفتر خارجہ خاموش ہے، حقائق نہیں بتائے جا رہے، میں سمجھتا ہوں دفتر خارجہ کو اس معاملے پر عوام کو آگاہ کرنا چاہیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں، 3 دن سے اس جہاز کا انجن بند تھا، کسی نے نہیں دیکھا، میرے کلپس اور انٹرویوز موجود ہیں ، ہم ہر حلقے میں امیدوار تیار کر رہے ہیں، ہر کسی کو اپنے امیدوار ڈھونڈنے کا حق ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں