ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر کا وزیراعظم  سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے  ٹیلیفونک رابطہ کر کے یونان کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کے جاںبحق ہونے والے پر اظہار افسوس  کیا ۔

منگل کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا،رابطے کے دوران ترکیہ کے صدر نے یونان کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کے جاںبحق ہونے والے پر اظہار افسوس کیا۔

رجب اردوان نے جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے ترک عوام کی طرف سے ہمدردی کا پیغام دیا،رابطے کے دوران رجب طیب اردوان نے واقعے میں جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدررجب طیب اردوان کی تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں حکومت اور عوام ترکیہ کے صدر اور ترک عوام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں