ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 29جون کو ہوگی

کراچی: ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے،  پاکستان میں عید الاضحیٰ 29جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام نے شرکت کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے باقاعدہ ذی الحج 1444 ہجری کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 جون بروز منگل کو یکم ذی الحج ہوگا،29 جون کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں