ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

9 مئی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا: علماء کرام

 لاہور : اسلامک سکالرز اور علما کرام کے وفد نے جناح ہاوس کا دورہ کیا ، وفد نے 9 مئی کے واقعات اور جناح ہاوس کی حالت زار اور جلا وگھیرا پور شدید دکھ کا اظہار کیا,علما کرام نے 9 مئی کی شرپسندی کو سوچے سمجھے منصوبے کی سازش قرار دیا۔ 

دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے شرکا کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں نے شرپسندوں کی رہنمائی کی۔

علما کرام نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں نے جناح ہاوس اور شہدا کی یادگاروں کو نہیں بلکہ پاکستان کو جلانے کی مذموم کوشش کی جس سے ہر محبِ وطن کا دل جلا ہے اور رنجیدہ ہے۔

وفد کے شرکا نے پرزور مطالبہ کیا کہ شرپسندی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں