ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک قومی ٹیم نے وہیلز کو شکست دیتے ہوئے گروپ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھی

 

ترک قومی فٹ بال  ٹیم نے یورو 2024   کے کوالیفائنگ  مرحلے کےسلسلے میں ڈی گروپ میں  وہیلز کو 2۔صفر  سے شکست دے دی۔

ترکیہ کے صوبے سامسن میں  کھیلے   جانے والے میچ   میں  ترک   ٹیم نے  میدان میں اپنا پلہ بھاری رکھا، اور  سامسن کے  تماشائیوں کو  اچھے کھیل سے محظوظ کرایا۔

اس فتح کے بعد ترک ٹیم  9 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں لیڈر کی پوزیشن پر برقرار ہے۔

چاند ستارے والی ٹیم نے   72 ویں اور 80 ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے وہیلز کے خلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو ٹیلی فون پر  مبارکباد دی۔

انہوں نے ٹیم کے کپتان حقان چالہان اولو اور نوجوان  سٹار آردا گولیر سے   ٹیلی فون پر بات کی۔

گروپ کے  دوسرے میچ میں   آرمینیا نے لاٹویا کو 2۔1 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے گروپ میں   6 پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔

یورو  2024 کے لیے  ٹیموں کا انتخاب 16 تا 21 اپریل 2023 کو کھیلے جانے والے میچوں کے ساتھ تعین ہو گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں