ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں ،کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں خفیہ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے بارودی مواد اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔کائوونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مختلف شہروں میں خفیہ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری شیخوپورہ، سرگودھا، ساہیوال اور راولپنڈی میں کارروائیوں کے دوران عمل میں آئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کیخلاف 4 مقدمات درج کرلئے گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے مجموعی طور پر 166 کومبنگ آپریشن کئے گئے، جن میں 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں