ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسنوکر میچ فکسنگ اسکینڈل ،5چینی کھلاڑیوں پر عائد پابندیوں میں توسیع

بیجنگ:چینی حکام کی جانب سے اسنوکر میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پانچ کھلاڑیوں پرعائد پابندیوں میں توسیع کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق ماسٹرز چیمپئن 23سالہ یان بِنگ ٹا اور سابق یوکے چیمپئن شپ کے فاتح 26سالہ زا زنٹونگ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں چائنیز بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے سخت ترین سزائیں دی ہیں۔

بِنگ ٹا کو ابتدائی طور پر پانچ سال کی پابندی کے باوجود ساڑھے سات سال تک ورلڈ اسنوکر ٹور میں واپسی سے روکا جائے گا جبکہ زا زنٹونگ جولائی 2025تک معطل رہیں گے،لو ننگ پر آٹھ سال، بائی لانگنگ پر چار سال اور ژانگ جیان کانگ پر پابندی کو چار سال پانچ ماہ کر دیا گیا ہے۔

گورننگ باڈی نے لیانگ وینبو اورلی ہینگ پر ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے حوالے سے تاحیات پابندی کی بھی حمایت کی ہے،خیال رہے کہ اس ماہ مجموعی طور پر 10چینی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر معطل کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں