ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر بھارتی وزیر اعظم کو انسانی حقوق پر لیکچر نہیں دیں گے، وائٹ ہاوس

واشنگٹن:وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ بائیڈن مودی کو انسانی حقوق پر لیکچر نہیں دیں گے۔وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر بائیڈن سے بھارت میں جمہوری پسپائی اور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر حملوں کے بارے میں امریکی خدشات سامنے آنے کی توقع ہے، لیکن وہ مودی کو اس موضوع پر لیکچر نہیں دیں گے۔

سلیوان نے کہا بھارت میں سیاست اور جمہوریت کا تعین بھارت نے ہی کرنا ہے۔ اس کا تعین امریکہ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر بائیڈن اپنے ساتھی ڈیموکریٹس کے دبا میں ہیں کہ وہ مودی کے ساتھ انسانی حقوق کی بات کریں۔

ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے 70 سے زیادہ ڈیموکریٹس نے بائیڈن کو ایک خط لکھا، جس میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ مودی سے ملاقات کے دوران بھارت میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کے تحفظ کی ضرورت پر بات کریں۔

دوسری جانب کانگریس کی دو مسلم خواتین نے جمعہ کو کانگریس سے مودی کے خطاب کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں