ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جناح ہاوس حملہ میں ملوث میں 33 ملزمان کی ضمانتیں منظور ، دیگر کی ضمانتیں خارج

لاہور: جناح ہاوس حملہ میں ملوث میں 33ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ دیگر کی ضمانتیں خارج کر دی گئیں ۔جناح ہاوس حملہ میں ملوث 180 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے فاضل جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے 147 ملزمان کی ضمانتیں خارج اور 33 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے خدیجہ شاہ، صنم جاوید، طیبہ راجہ سمیت دیگر خواتین ملزمان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

عدالت نے ملزمان عائشہ مسعود، فائزہ عظمت، فرحت فاروق، ثانیہ ساجد، فرح نثار، عالیہ بی بی، ماریہ خان، خالدہ حمید ، شمائلہ ستار ، ساجدہ بی بی ، خدیجہ نعیم ،ماہا مسعود ،ممتاز بی بی ، ہما سعید صبوحی انعام ، مریم مزاری کی ضمانتیں منظور کی۔ عدالت نے ملزمان کوایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں