ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریفری سے بدتمیزی، فٹ بال کلب روما کے کوچ پر 4میچوں کی پابندی

لندن:یوروپا لیگ فائنل کے بعد انگلش ریفری انتھونی ٹیلر سے بدتمیزی کرنے پر فٹ بال کلب روما کے کوچ پر چار میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوروپا لیگ کے فائنل کے بعد انگلش ریفری انتھونی ٹیلر سے ٹکرانے پر یوئیفا نے روما کے کوچ جوز مورینہو پر چار میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے،جوز مورینہو پر ریفری کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور گالم گلوچ  کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دونوں کلبوں کو میچ کے دوران اپنے مداحوں اور کھلاڑیوں کے طرز عمل پر بھی کئی الزامات کا سامنا کرنا پڑا،روما پر اگلے سیزن کے ایک یورپی میچ کے لیے اپنے شائقین کو ٹکٹ فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ان پر اشیا پھینکنے اور اپنی ٹیم کے نامناسب طرز عمل کے الزامات کے بعد 55,000یورو جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں