ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس : پیرس میں دھماکے سے 37افراد زخمی  

پیرس:فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک بڑے دھماکے کے نتیجے میں 37افراد زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق وسطی پیرس میں ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد وہاں موجود متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی جبکہ دھماکے کے نتیجے میں 37افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4کی حالت تشویشناک ہے،عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قبل گیس کی شدید بو آ رہی تھی۔

پیرس کے پراسیکیوٹر نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد کہا کہ کیمرے کی فوٹیج کی ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا۔

پیرس پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکج سے ہوا ہے، دھماکے کے بعد ایک عمارت کا اگلا حصہ زمین بوس ہوگیا اور عمارت کو ابتدائی طور پر آگ نے لپیٹ میں لے لیا لیکن بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا،جس علاقے میں دھماکا ہوا وہ پیرس کے بائیں کنارے کے علاقے میں لاطینی کوارٹر سے جنوب کی طرف ہے جو سیاحوں میں مقبول ہے اور طلبا کی آبادی کے لیے جانا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں