وزیراعظم نواز شریف گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر فرانس پہنچ گئے۔
نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی طرف سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
شہزادہ محمد بن سلمان کا… pic.twitter.com/n9C0Epn3P1
— PMLN (@pmln_org) June 22, 2023
سوشل میڈیا پر نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر بنائی جانے والی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں شہباز شریف کو سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم ایسا گمان ہوتا ہے کہ یہ ملاقات معمول سے ذرا ہٹ کر ہے کیونکہ دونوں رہنما ہجوم سے تھوڑا فاصلے پر آمنے سامنے کھڑے رازونیاز میں مصروف ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف فرانس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ۔ گفتگو کرتے ہوئے#ShehbazSharif #MBS #muhammadbinsalman pic.twitter.com/pr6VxSxi73
— Naya Daur Urdu (@nayadaurpk_urdu) June 22, 2023
اسے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا سے فرانس میں مالیاتی کانفرنس کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے لیے جاری آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نویں اقتصادی جائزہ کے تحت تمام پیشگی اقدامات مکمل کر چکے ہیں۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ وعدوں کے مطابق ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے اور فنڈز کے اجراء کیلئے پر امید ہے۔
On the sidelines of the Summit for a New Global Financial Pact being held in Paris, France, PM Shahbaz Sharif met Ms. Kristalina Georgieva, MD of the International Monetary Fund (IMF). Views were exchanged on the ongoing programmes and cooperation between Pakistan and IMF. pic.twitter.com/05rKbNVpi8
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) June 22, 2023
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں موجود ہیں جو آج سے پیرس میں شروع ہورہا ہے۔ سمٹ کاآغاز فرانسیسی صدر کے خطاب سے ہوا ۔سمٹ میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اور یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس بھی سمٹ میں شریک ہیں۔