ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پہلے رنز کرنا اور وکٹیں لینا ہیں پھر بیان بازی کر سکتا ہوں:عثمان قادر

لاہور:قومی کرکٹر عثمان قادر نے کہا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ہمیشہ کیمپ میں آنے کی امید رہتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کرکٹر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے مجھے اسپنرز کے کیمپ میں نہیں بلایا گیا،میرا فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں،یہ نہیں بتا سکتا کہ کیمپ میں کیوں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈراپ کرنے کا وہی بتا سکتے ہیں جنہوں نے یہ فیصلہ کیا میرا مورال بلند ہے، ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں۔

عثمان قادر کے مطابق  مجھے پہلے رنز کرنا اور وکٹیں لینا ہیں پھر بیان بازی کر سکتا ہوں،ڈومیسٹک یا لیگز میں رنز اور وکٹیں لے کر میں کم بیک کر سکتا ہوں، میں سیکھنے کی مزید کوشش کروں گا اور ٹیم میں واپس آئوں گا۔

انھوں نے کہا کہ  شاداب خان اوراسامہ میر کے لیے نیک خواہشات ہیں،میں بھی اپنا مقام آل رائونڈرز میں بنانا چاہتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں