ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گجرات، قاتل ڈور نے چار بہنوں کے اکلوتے بھائی کی زندگی کی ڈوریں کاٹ دیں

  گجرات: پتنگ کی ڈور نے ایک اور جان لے لی, گجرات میں قاتل ڈور نے چار بہنوں کے اکلوتے بھائی کی زندگی کی ڈوریں کاٹ دیں۔ معاذ اپنی بہن کے ساتھ اکیڈمی سے واپس آ رہا تھا کہ رحمن شہید روڈ پر خونی ڈور نے معاذ کا گلہ کاٹ دیا۔

 واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مجھے ایک دم سے آوازیں آنا شروع ہوئیں جا کر دیکھا تو بچے کے گلے پر ڈور پھری ہوئی تھی۔

 معاذ کا بوڑھا باپ اپنا واحد سہارا چھِن جانے کے باوجود،اللہ کے فیصلے پر صابر ہے۔لیکن انہوں نے پولیس اور والدین کو اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو اِس خونی کھیل سے دور رکھیں۔

 آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب تو کر لی،لیکن چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس تاحال ذمہ داروں کا تعین نہ کر سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں