بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 108 دیہات زیر آب آ گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ پندرہ ہزارسے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
آسام اور اس کے ہمسایہ ملک بھوٹان میں حالیہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں ہوئیں۔
آسام میں 108 دیہات زیر آب آ چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 15 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ بیشتر پل اور سڑکیں ناقابل استعمال ہوچکی ہیں ، حکام نے بتایا ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو تی جارہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 1280 افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکالا گیا تھا جبکہ امدادی کام جاری ہے۔