ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دفاعی اداروں پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دفاعی تنصیبات اور دفاعی اداروں پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قومی سلامتی کے واقعات پر کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ نے کہا کہ   9 مئی کے واقعات ایک خاص سوچ اور ذہنیت کے عکاس ہیں، ان واقعات میں ملوث عناصر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے وقار کو مجروح کیا۔ا

 انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر نے شہدا کی یادگاروں، دفاعی تنصیبات اور دفاعی اداروں پر حملے کئے اورن انہیں ذر آتش کیا، پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ان واقعات میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کو نئی سیاسی زندگی دینے کیلئے ان واقعات کو معمولی ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بحث یہ نہیں کہ کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو سکتا ہے یا نہیں بلکہ معاملہ اس ذہنیت کا ہے جس کے تحت ان واقعات کو معمولی ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں