ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریلوے کی جانب سے عید الاضحی پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور:پاکستان ریلوے نےعید الاضحی کے موقع پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ 

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ، کراچی اور لاہور سے 3 اسپیشل ٹرینیں چلیں گی جس میں پہلی عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے 26 جون کو روانہ ہوگی جبکہ  کراچی سے لاہورکیلئے عید اسپیشل ٹرین 27 جون کو روانہ ہو گی۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ تیسری اسپیشل ٹرین عید کے بعد 3جولائی کو لاہورسے کراچی کیلئے چلائی جائے گی،عید اسپیشل ٹرینیں 10 ،10 بوگیوں پرمشتمل ہوں گی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ائیر لائن پی آئی اے نے عید الاضحی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں