عراق کے شمال میں ترک مسلح افواج کے جاری پنجہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔
وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انفنٹری اسپیشلسٹ سارجنٹ آلپائے آراس 15 جون کو پنجہ آپریشن کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ تمام تر مداخلت کے باوجود جانبر نہ ہوسکا۔
بیان میں کہا گیا ہے ہم اپنے شہید کے لیے اللہ سے مغفرت اور ان کے غمزدہ خاندان، ترک مسلح افواج اور ہماری معزز قوم کے ساتھ تعزیت اور صبر کا اظہار کرتے ہیں۔