ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے پی ٹی آئی  کو بند گلی کی طرف دھکیل دیا، بلاول

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہاہے کہ عدلیہ قانون کی بالادستی قائم کرے، اگر نہیں کرسکتی تو پھر تالا لگا دے، جمہوری نظام کو اس بند گلی میں نہ دھکیلا جائے، جس میں پی ٹی آئی کو دھکیل دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہاکہ   نومئی کے واقعات میں ملوث افراد کیلئے ہمارے دل میں کوئی نرمی نہیں،الیکشن کا روڈ میپ قوم کے سامنے لانا ضروری ہے، اداروں میں موجود تقسیم کو بھی ختم کرنا ضروری ہے۔

بلاول  نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کئی دفعہ پیغام دیا کہ 9 مئی کے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کریں اور معافی مانگیں، اس لیڈر نے بات نہیں مانی اور اپنی پارٹی کو بند گلی میں پہنچا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کی سیاسی یاری مسلم لیگ نواز سے ہے، شہباز شریف ن لیگ سے زیادہ پیپلز پارٹی کے وزیراعظم ہیں اور آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ یاروں کے یار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں