ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پرویز الہی واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا، شافع حسین 

لاہور:مسلم لیگ  (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بیٹے چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہی ہمارے پاس واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الہی کی ملاقات مثبت رہی۔ انہوں نے کہا کہ مونس الہی ایک سال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی اپنی، خاندان تو ہمارا ایک ہے لیکن سیاسی طور پر فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔ 

شافع حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کو مسلم لیگ (ق)میں واپس آنے کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے اور وہ ہمارے پاس آنا چاہتے ہیں لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔ 

ایک سوال کے جواب میں چودھرہ شافع حسین نے جواب دیا ہے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے ساتھ مستقبل میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں