ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشتی میں سوار کل پاکستانیوں کی تعداد سامنے نہیں آئی، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ یونان میں حادثے کی شکار کشتی میں سوار پاکستانی کی تعداد سامنے نہیں آئی، 104زندہ لوگوں کونکالا گیا، جن میں 12 پاکستانی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یونان کشتی حادثے کی بہت سی وجوہات ہیں، کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، یونانی حکومت بھی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، تاہم واقعہ پرتنقید قبل ازوقت ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ لاشوں کی شناخت کیلئے دونوں ممالک کام کررہے ہیں، متاثرہ خاندانوں کے ڈی این اے نمونے لئے جا رہے ہیں، جنہیں یونانی حکومت سے شیئرکریں گے، ڈی این اے ملنے کے بعد ہی متاثرین کی حتمی تعداد بتائی جاسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار کل پاکستانیوں کی تعداد سامنے نہیں آئی، ہم ریڈ کراس کی مدد بھی حاصل کررہے ہیں، کشتی سے برآمد ہونے والی تمام لاشیں پاکستانیوں کی نہیں تھیں، 104زندہ لوگوں کونکالا گیا، جن میں 12پاکستانی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں کیلئے بہت مشکل وقت ہے، اور وزارت خارجہ کو اس تکلیف کا احساس ہے، یونانی حکومت نے پاکستان کیساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں