ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امت متحد ہو جائے تو اسلام غالب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، راشد نسیم

کراچی:نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ حج امت مسلمہ کی عظیم الشان تربیت کا ذریعہ ہے۔ مختلف رنگ و نسل کے لاکھوں انسان ایک میدان اور ایک لباس میں ایک امام کا خطبہ سنتے ہیں جو یکجہتی کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔

راشد نسیم  نے کہاکہ خانہ کعبہ میں لاکھوں انسانوں کا اکٹھے رکوع و سجود میں جانا عظیم نظم و ضبط کا مظاہرہ ہے۔ حج امت کے اتحاد کا مظہر ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ حج کی روح کو پہچانے اور ایک ہو جائے، یہی وہ ذریعہ ہے جس سے کھویا ہوا ماضی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امت متحد ہو جائے تو دنیا میں دین اسلام غالب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اتحاد امت اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت کا باعث بنے گا۔عالم اسلام کے متحد ہونے سے دنیا میں وہ نظام قائم ہو گا جو انسانیت کو امن، آشتی اور محبت کا پیغام دے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں