ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ اور نیٹو کے تعلقات قابل ستائش ہیں، امریکہ

نیٹو میں متحدہ امریکہ کی مستقل نمائندہ سفیر جولین سمتھ کا کہنا ہے  کہ میثاق کے ساتھ ترکیہ کے سیکورٹی تعلقات کو "کافی زیادہ سراہا جاتا ہے۔”

اسمتھ نے نیٹو اتحاد اور ترکی کی شراکت داری کے بارے میں آن لائن میٹنگ میں جائزہ  پیش کرتے ہوئے  پریس  کے سوالات کا جواب دیا۔

سفیر سمتھ نے کہا کہ ٹرانس اٹلانٹک سیکورٹی کو مضبوط کرنے کا راستہ”سویڈن کی نیٹو  میں  مکمل رکنیت پر منحصر ہے” اور اس بات کا دفاع کیا ہے  کہ سویڈن نے "دہشت گردی کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر میں اہم تبدیلیاں کرکے اس مسئلے پر ترکیہ کے خدشات کو دور کیا ہے۔”

کیا یہ کہنا ممکن ہے کہ اگر سویڈن کو آئندہ  ماہ لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں نیٹو میں شامل کر نے کی صورت میں کیا یہ  F-16 کے عمل میں تیزی لائے گا؟ سوا ل کے جواب میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ  ترکیہ کی  F-16 کی خریداری اور پرانے طیاروں کی تجدید  کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے ، یہ ترکیہ ، امریکہ اور نیٹو کے مفاد میں ہو گا۔

بحیرہ اسود اناج راہداری  کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں سمتھ نے کہا کہ ترکیہ نے روس-یوکرین جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک عالمی سطح پر انتہائی اہم معاہدوں کے قیام میں بہت بااثر کردار ادا کیا ہے، "ہم  حکومت  ترکیہ  اور عوام کے اس میدان میں ان کی قابل ستائش کوششوں کے مشکور و ممنون  ہیں۔ "

ترکیہ کی بالخصوص  کوسووا خدمات کےحوالے سے  ایک دوسرے سوال پر سمتھ نے کہا، "امریکہ اور ترکیہ دونوں کے درمیان دو طرفہ سیکورٹی تعلقات اور جامع اتحاد کو کافی  سراہا جاتا ہے۔”

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ترکیہ یوکرین کی حمایت سے لے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ تک، بلقان سے لے کر مالی تعاون تک بہت سے شعبوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے، سمتھ نے کہا کہ یہ سب نیٹو کے تمام اتحادیوں کی طرف سے انتہائی قابل تعریف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں