ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی نیب پیش نہ ہوئے

لاہور: توشہ خانہ کے تحائف ذاتی فائدے کیلئے بیچنے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی دوسری بار طلبی پر بھی نیب پیش نہ ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریری جواب نیب کو بھیج دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ پیشی کے باعث نیب آنا ممکن نہیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پہلے نوٹس پر بھی 4 جولائی کو پیشی پر رضامندی دکھائی تھی، پہلے جواب میں الزامات کو رد کر چکا ہوں، سابق جواب میں نیب کا دائرہ اختیار بھی چیلنج کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 جولائی تک شامل تفتیش ہونے کی مہلت مانگ لی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں