ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی صدر کا غداری کا الزام، بے بنیاد اور درست نہیں، پریگوژن

روسی انتظامیہ کے خلاف بغاوت شروع کرنے والی سیکیورٹی کمپنی ویگنر کے بانی یوگینی پریگوژن پر صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ’غداری‘ کے الزام کے جواب میں کہا ہے کہ "ہم محب وطن ہیں۔ ہم  نے  جنگ کی ہے اور کرتے رہیں گے۔”

پریگوژن نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان میں کہا کہ پوتن "غداری” کے نظریے میں مکمل طور پر غلط ہیں۔

یہ دعوی کرتے ہوئے کہ ویگنر کے اراکین "محب وطن ہیں اور ہمیشہ وطن کے لیے لڑتے ہیں”، پریگوژن نے کہا، "کوئی ویگنر لڑاکا خود کو مجرم ٹھہرانے اور سربراہ مملکت یافیڈرل سیکیورٹی سروس کی درخواست پر ہتھیار ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔  کیونکہ ہم روس کے خورد برد، جھوٹ اور بیورو کریسی سے دو چار ہونے کے حق میں  نہیں ہیں۔ "

ویگنر کے بانی یوگینی پریگوژن نے روسی فوج پر ان کے کیمپ پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے جوابی کارروائی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں