ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی وزارت دفاع کی ویگنر کے جنگجووں سے عقل سلیم سے کام لینے کی اپیل

روسی وزارت دفاع نے ویگنر سیکورٹی فرم کے جنگجووں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بغاوت کا حصہ نہ بنیں۔

دفتر نے  ویگنر  کے  حملہ آور دستوں سے صدا بند ہوتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ  فرم کے بانی "یوگنیف پریگوژن  کی الزام  تراشیوں کے ایڈونچر میں ”  شریک ہونے سے گریز کریں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "وہ آپ کو پریگوژن کی  مجرمانہ مہم جوئی اور مسلح بغاوت کے لیے دھوکہ دے رہے ہیں۔ مختلف یونٹوں سے آپ کے بہت سے دوستوں نے اپنی غلطی کا احساس کیا اور اپنی مستقل تعیناتی کی جگہ پر بحفاظت واپس جانے کے لیے مدد کی درخواست کی۔ تمام جنگجو اور کمانڈر جنہوں نے درخواست دی تھی، انہیں ہماری طرف سے ہر  قسم کی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔”

"ہم آپ سب کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں،” ویگنر کے جنگجوؤں سے کہا گیا کہ وہ عقل سلیم سے کام لیں اور جلد از جلد وزارت دفاع یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سے رابطہ کریں۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں