ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا

لاہور : کاؤنٹر ٹیررسٹ ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاریاں فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈی جی خان اور ملتان سے کی گئیں۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند تنظیموں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور القاعدہ سے ہے۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، فیوز اور 152,800 نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت نوید خان، خرم، غلام حسین، غلام عباس، اویس، محمد سیف، حسین، اسماعیل اور اخوان کے نام سے ہوئی ہے۔دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے 153 کومبنگ آپریشنز کے دوران 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 7751 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے مقصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں