ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن و سنت کا نظام انسانیت کی فلاح کا ضامن ہے،حافظ محمد ادریس

لاہور: مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کا نظام انسانیت کی فلاح کا ضامن ہے، دنیا میں فساد اور بربادی استعماری نظام کی وجہ سے ہے۔

حافظ محمد ادریس نے کہاکہ  جس معاشرہ سے عدل و انصاف اٹھ جائے وہ تباہ ہو جاتا ہے۔ سود اور کرپشن نے قومی معیشت تباہ کر دی، حکمرانوں نے ملک کو غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے تحفے دیے۔

انہوں نے کہاکہ  غربت اور مہنگائی اس قدر ہے کہ عوام کی اکثریت میں عیدالاضحیٰ پر قربانی دینے کی سکت نہیں، سنت ابراہیمی ایثار اور قربانی کا درس ہے۔

حافظ ادریس نے کہا کہ کراچی میئر الیکشن کے دوران پیپلزپارٹی نے بدترین دھاندلی کی، سندھ کی حکمران جماعت کی دھاندلی اور لوٹ مار کی ایک داستان ہے۔ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا۔ جماعت اسلامی کراچی کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اختیارکرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں