ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کے سینیٹ کے چئیرمین  محمد صادق سنجرانی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکرنعمان قُرتُلمش کو مبارکباد

ترکیہ کی قومی اسمبلی  کے اسپیکرنعمان قُرتُلمش نے پاکستان کے سینیٹ کے چئیرمین  محمد صادق سنجرانی سے ٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے ۔

ترکیہ کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر  کے آفس کی جانب سے  جاری کردہ بیان کے مطابق سینیٹ آف پاکستان کے  چئیرمین محمد صادق  سنجرانی ترکیہ کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر قرتلموش کو گزشتہ ہفتے ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کے عہدے  کے دور میں  کامیابی  کے لیے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قرتلموش  نے سنجرانی کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے  حکومتِ پاکستان  اور پاکستانی عوام   کی جانب سے   (6 فروری کو) ترکیہ میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد کی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی، قدیم دوستی اور بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قرتلموش  نے یونان کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں سوار متعدد پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر پاکستانی عوام سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں