فیصل آباد:میں ورکشاپ میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث دھماکہ، چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
سمندری روڈ پر واقعہ ورکشاپ میں سلنڈر لیک ہونے کی باعث کمرے میں گیس بھر گئی۔ جیسے ہی کاریگر نے ماچس جلائی تو زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے چھت زمین بوس ہو گئی۔
ملبے تلے دبنے سے پچپن سالہ حنیف موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔