ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجٹ میں ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنےکیلئےٹھوس اقدامات کئےگئے ہیں: اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے بجٹ منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ٹھوس اقدامات کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے سیاسی سرمایہ دائو پر لگایا ہے۔

اسحق ڈار نے بجٹ ترجیحات کے بارے میں رہنمائی کرنے پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بجٹ کی منظوری میں حمایت کرنے پر اتحادیوں اور پارلیمانی رہنمائوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے بجٹ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی، سینٹ اور دیگر متعلقہ تمام اداروں کے ملازمین کے لئے تین ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیے کا اعلان کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں