ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قائم مقام صدر نے بلوچستان کے 5ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی

اسلا م آباد:قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججزمستقل کرنیکی منظوری دیدی ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے پانچوں ججزکومستقل کرنیکی سفارش پارلیمانی کمیٹی نے کی تھی۔

 مستقل کیے گئے ججز میں جسٹس محمدعامر نواز، جسٹس اقبال کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پیر کو ایوان صدر پہنچے اور انہوں نے قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنھبال لی، قائم مقام صدر نے عہدہ سنبھالتے ہی بلزکی توثیق شروع کر دی ہے۔

صادق سنجرانی نے پہلے ہی دن فنانس بل 2023،24 پر دستخط کر دیے، قومی اسمبلی نے وفاقی بجٹ ایک روز پہلے ہی پاس کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں