ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں  لرزہ خیز واردات ، ایک شخص نے بیوی کے دوست کا گلا کاٹ کر خون پی لیا

بنگلورو: بھارت میں ہونے والی لرزہ خیز واردات میں ایک شخص نے بیوی کے دوست کا گلا کاٹ کر خون پی لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں  رہائشی وجے نامی شخص کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے ماریش نامی آدمی کے ساتھ تعلقات ہیں۔

وجے اپنے دوست کے ساتھ  دن دہاڑے ماریش کو زبردستی قریبی جنگل میں لے گیا اور اس کا گلا کاٹ کر خون پی لیا،اس ہولناک واردات کے دوران وجے کا دوست  ویڈیو بناتا رہا جو اس نے بعد میں سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

 قریبی گائوں میں رہنے والوں نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی شخص کو چھڑایا اور پولیس کو اطلاع کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر وجے کو گرفتار کرلیا اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں