ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی منظوری پر ترکیہ کی مذمت

ترکیہ نے حکومت اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر 5 ہزار 700 نئی رہائش گاہوں کی تعمیر کی منظوری پر مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ نے  حکومت اسرائیل کی غیر قانونی  آباد کاریوں کے  حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ :”ہم اسرائیل کی  جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں 5700 نئی  رہائش گاہوں کی تعمیرات کی منظوری  دیے جانے کی مذمت  کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سال کے آغاز سے اب تک ایک نیا ریکارڈ توڑ کر 13 ہزار مکانات  سے تجاوز کرنے والی غیر قانونی بستیوں نے دو ریاستی حل کی زمین اور مستقل امن کے تناظر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کی ان سرگرمیوں کو فوری طور پر ختم کرنا چاہیے جو کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی کے زمرے میں آتاہے جو کہ  کسی بھی طرح سے قابل قبول نہیں  ہے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں