صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری فوج کی جدوجہد، سرحد کے اُس پار یا ہماری اپنی سرحد کے اندر ، کبھی بھی پس پشت نہیں ڈالی جا سکتی۔
وزیر قومی دفاع یشار گیولر نے آق طوطن سرحدی چوکی بٹالین کمانڈ میں عید ملنے کے بعد لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسی آو سیور ، نیول فورسز کے کمانڈر ایڈمرل ارجمند تاتلی اولو اور فضائیہ کے کمانڈر انطیف اتیلا گیولن کے ہمراہ یوکسیک اووہ انفنٹری ڈویژن کمانڈ ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔
یشار گیولر نے معلومات حاصل کیں اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سرحد پر اور لینڈ فورسز کمانڈ کی سرحدوں سے باہر کام کرنے والے یونٹس کی سرگرمیوں کے بارے میں ہدایات دیں۔
صدر ایردوان نے یشار گیولر کے ٹیلی فون سے یوکسیک اووہ تھرڈ انفنٹری ڈویژن کمانڈ میں فوجیوں سے خطاب کیا۔
صدر ایردوان نے وزیر دفاع گیولر ، فورسز کمانڈرانچیف اور ترک مسلح افواج کے ارکان کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ رب ہمیں امن و سلامتی کے ساتھ یکجا رکھے۔ ہماری فوج کی جدوجہد، سرحد کے باہر اور اندر، کبھی بھی پسِ پشت نہیں دالی جاسکتی ہے۔ ۔ مجھے امید ہے کہ ان تمام اڈوں پر، آق طوطن اور یوکسیک اووہ ان تمام مقامات پر ہماری جدوجہد کامیابی سے بھرپور ہو گی۔ میں آپ کو آپ کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں آپ سے جلد ہی ملاقات کی امدی کے ساتھ آپ کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔
وزیر قومی دفاع یشار گیولر اور ترک مسلح افواج (TSK) کے کمانڈنگ اسٹاف نے رات عراقی سرحد کے زیرو پوائنٹ پر آق طوطن میں ترک فوجیوں کے ساتھ رات گزاری ہے ۔
یشار گیولر نے 1700 اونچائی والی پہاڑی پر کمانڈ کے محافظوں سے سرحد اور خطے میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔
یشار گیولر اور ان کے ہمراہ کمانڈرز نے یہاں عید کی نماز ادا کی، بعد میں ترک فوجیوں کے ساتھ عید منائی ۔