ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پرقابو پالیا گیا ہے، 2 کمروں میں سامان جل گیا، آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان گیلانی ہاوس کا کہنا ہے کہ گیلانی ہاوس کے باہر واپڈا اہلکار کھمبے پرکام کر رہے تھے، اچانک بیڈ روم اور  ڈرائنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی۔

ترجمان کے مطابق مین سوئچ آف کرنے کے باوجود بجلی بند نہ ہوئی،گھر میں یوسف رضا گیلانی، حیدرگیلانی اور عبدالقادرگیلانی موجود تھے۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں