ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر رجب طیب ایردوان کی جرمن چانسلر اولاف شولز سے ٹیلی فون پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے جرمن چانسلر اولاف شولز سےٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے۔

ایوان صدر کی  جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رابطے کے  دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

رابطے  میں روس کی تازہ ترین پیش رفت  اور  سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے معاملے  پر تبادلہ خیال کیا گیا  ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اگرچہ سویڈن  انسداد دہشت گردی کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے درست سمت میں قدم اٹھا رہا ہےلیکن اس کے باوجود   پسند دہشت گرد تنظیم PKK/PYD/YPG کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے آزادانہ طور پر مظاہرے کرنے کی اجازت دینا بھی ترکیہ کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں