ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عشرہ ذی الحج جان و مال کی قربانی کی یاد دلاتا ہے، اسماء سفیر

کراچی:حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے کہا ہے کہ عشرہ ذی الحج اور عید الاضحٰی اللہ کی رضا کیلئے جان و مال کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔

اسما سفیر نے کہاکہ  حج کا مبارک سفر اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑنے اور جہاد کی تیاری  نام ہے۔مسلمانوں کاعالمگیر اجتماع باطل کو یہ پیغام دیتا ہے کہ مسلمان رنگ و نسل سے بالاتر ایک عظیم وحدت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کو قربان کرنا دراصل اس بات کی مشق ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی مسلمان اللہ کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔اسما سفیر نے کہا کہ روح سے خالی عبادت اللہ تعالیٰ کے ہاں مقبول نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں