ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی فوج کے 27 جون کو شہر کراماتورسک میں حملے میں 12 افراد ہلاک

یوکرین کی وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ روسی فوج کی طرف سے 27 جون کو شہر کراماتورسک میں ایک ریستوران پر کیے گئے میزائل حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

وزارت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوجیوں کی جانب سے دونیتسک علاقے کے  شہر کراماتورسک میں ایک ریستوران کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں شروع کی گئی تلاش اور بچاؤ کی کاروائیاں مکمل ہو گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دو روزہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ریستوران کے ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے، جن کی  شناخت  کر لی  گئی ہے۔‘‘  جبکہ  حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 65 ہو گئی ہے۔

کریما تورسک سٹی کونسل کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج کے میزائل حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے شہر میں 30 جون اور 1-2 جولائی کو سوگ منانے  کا اعلان کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں