صدر رجب طیب ایردوان نے بوسنیا ہرزیگوینا کی ایکشن پارٹی کے رہنما بیکر عزت بیگووچ سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔
صدارتی محکمہ اطلاعات سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات چیت میں دو طرفہ طور پر عید الضحی کی مبارکباد پیش کی گئی اور اس تہوار کے مسلم امہ سمیت تمام تر بنی نو انسانوں کے لیے امن و امان اور خیر و برکت کا وسیلہ ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کیا۔