ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’مشن امپاسیبل 7‘ کیلئے ٹام کروز کا ہوش اڑا دینے والا خطرناک ترین اسٹنٹ

لاس اینجلس: ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز ’مشن امپاسیبل‘ کا ساتواں پارٹ جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے جس کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے۔ 

فلم کے مرکزی اداکار ٹام کروز نے فلم کے ایک خطرناک اسٹنٹ کی پس پردہ تفصیلات شیئر کی ہیں جسے دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

ڈائریکٹر کرسٹوفر میک کواری نے اس سین کو سینما کی تاریخ کا خطرناک ترین منظر قرار دیا ہے اور اسے اداکار نے بغیر اسٹنٹ مین خود ہی سرانجام دیا تھا۔

کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز ایک موٹر بائیک پر دوڑتے ہوئے گہری کھائی میں چھلانگ لگاتے ہیں۔

ٹام کروز کا یہ منظر ناروے میں فلمایا گیا ہے۔ اس میں خاص طور پر ڈیزائن کردہ ٹریک پر ٹام کو تیزی سے موٹر سائیکل دوڑانی ہوتی ہے اور اس کے بعد نیچے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں دونوں گرتے ہیں اور ایک مقام پر پہنچ کر ٹام کروز اپنا پیراشوٹ کھولتا ہے۔

ویڈیو کلپ کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ کہ ہم اسے اس لئے کررہے ہیں کہ یہ مشن امپاسیبل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹام کروز پر سینما کی تاریخ کا سب سے خطرناک اسٹنٹ فلمبند

’مشن امپاسیبل : ڈیڈ ریکننگ 1‘ کا ٹریلر رواں برس مئی میں ریلیز کیا گیا تھا اور فلم 12 جولائی کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں