میکسیکو میں حالیہ ہفتوں میں موثر ہونے والی گرمی کی لہر سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 112 ہو گئی ہے۔
میکسیکن پریس میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ملک کے شمال مغربی اور جنوب مشرق میں ریکارڈ درجہ حرارت کی وجہ سے جانی نقصان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ نیو لیون میں 64، تامولیپاس میں 19، ویراکروز میں 15 اور تباسکو میں 14 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ مرنے والوں کی عمریں 45 سے 64 سال کے درمیان تھیں اور 112 میں سے 104 کی موت لو لگنے کی وجہ سے ہوئی۔
نیشنل میٹرولوجیکل سروس نے20 جون کو اپنے اعلان میں کہا تھا کہ ملک بھر میں گرمی کی لہر مزید 10 سے 15 دن تک جاری رہنے کی توقع ہے، اور مشورہ دیا کہ دائمی عارضہ لاحق ہونے والے افراد مجبوری نہ ہونے کی صورت میں اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب برتیں۔
درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر نے والے میکسیکو میں "حالیہ برسوں کے سب سے مرطوب ترین ایام کا سامنا ہونے کی اطلاعات دی گئی تھیں۔”