ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں عید کے دوسرے روز سالوں نے بہنوئی کو قتل کردیا

روالپنڈی کے علاقے پیر ودہائی میں گھریلو ناچاکی پر سالوں نے عید کے دوسرے روز بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودہائی کے علاقے میں عید کے دوسرے دن گھریلو ناچاقی پر سالوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبد الجمیل کے نام سے ہوئی جسے گلی لوہاراں میں فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کے مطابق ریسکیو 1122 کے رضاکاروں کے ذریعے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں مقتول کے دو سالوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں