ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی: یورپی یونین نے بھی مذمت کردی

برسلز: یورپی یونین نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے مذمتی بیان میں کہا کہ قرآن پاک یا دیگر مقدس کتابیں جلانے کا عمل ’جارحانہ، بے حرمتی اور مکمل طور پر اشتعال انگیز‘ ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کی ترجمان نبیلہ مسارلی نے بیان میں کہا کہ ’منافرت، تفرقہ اور عدم برداشت جیسے مظاہر کی یورپ میں کوئی جگہ نہیں ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ ’یورپی یونین قرآن پاک جلانے کا عمل یکسر مسترد کرنے کے عمل میں سویڈن کے ساتھ ہے، یہ عمل کسی صورت یورپی یونین کے خیالات کا مظہر نہیں ہے‘. یہ واقعہ اس لیے بھی انتہائی افسوس ناک ہے کہ اس طرح کا واقعہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیش آیا جب مسلمان خوشیاں منا رہے ہوتے ہیں۔

سویڈن میں ہونے والےاس واقعے کے بعد پاکستان، ترکیہ، اردن، فلسطین، سعودی عرب، مراکش، عراق اور ایران کی جانب سے شدید مذمت کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں